Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانجو رکن یا عہدیدار 24نومبر کو غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، بشری بی بی

جو رکن یا عہدیدار 24نومبر کو غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، بشری بی بی

پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب ہوگا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

وزیراعلی ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس سے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی خطاب کیا۔بشری بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24نومبر کو آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہررکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں پشاور سے نکلتے اور اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو بنانی ہے۔بشری بی بی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں بیٹھے کارکنوں کی ویڈیو بھی بنانی ہے۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو پیغام دیا کہ 24 نومبر کو جو رکن اسمبلی اورعہدیدار غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔