Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بار کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد دی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گی۔وزیرِاعظم نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پر امید ہیں کہ نومنتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب ارکان ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔