Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانپنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبہ میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اورہنٹنگ پریشرکم کرنے کیلئے قانونی شکاریوں کومنصفانہ مواقع کی فراہمی کے اقدامات کیلءے ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ نےتیتر کے موسم شکار کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف کے مطابق تیتر کے شکار کی اجازت صرف دو ماہ یکم دسمبر 2024 تا 31 جنوری 2025 ہوگی، تیتر کا شکار مستند پرمٹ کیساتھ کھیلا جا سکتا ہے، تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہوگا، تیتر کا شکار مستند اسلحہ لائسنس اور پرمٹ کیساتھ کھیلنے کی اجازت ہے۔

تیتر کے شکار میں پرندوں کی مقررہ تعداد کالاوبھوراتیتر وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق ہو گی،تمام پرو ٹیکٹڈ ایریاز میں شکار منع ہے، ماسوائے اجازت صدر سی بی سی تمام کمیونٹی بیسڈ کنزروینسیز کے علاقوں میں شکار ممنوع ہے، دفاعی تنصیبات کے ایریاز میں شکار ممنوع ہے، بفر زونز کے محیط ایک میل تک شکار منع ہے ۔

شکار میں خودکار ہتھیار کا استعمال قطعاً ممنوع ہے ۔ سروسز اور کسی فورس پاک فوج ، پولیس یا دیگر کے زیر استعمال ہتھیار اور ایمو نیشن کا استعمال ممنوع ہے، شکار کے دوران جیپ اور گاڑی کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، گن ڈاگ مستند قبضہ لائسنس کیساتھ استعمال کر سکتے ہیں، گاڑی میں کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر شکار کرنا منع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔