Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزایران کی نیویارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید

ایران کی نیویارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید

تہران (سب نیوز )ایران کی وزارت خارجہ نے نیویارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید کردی۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی جھوٹی خبر امریکی میڈیا نے پھیلائی ہے۔خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ تہران واشنگٹن کشیدگی کم کرنے کے لیے نومنتخب صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ایرانی سفیر نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور انہوں نے مسک کو ایران میں بزنس کی دعوت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔