Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانجدہ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی سالگرہ کی تقریب

جدہ میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی سالگرہ کی تقریب

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں عرصہ دراز سے مقیم جہلم کے سیاسی خانوادے کے چشم و چراغ چوہدری شہباز حسین جو سعودی عرب میں اپنی پہچان رکھتے اور پاکستانی کمیونٹی میں مقبول ہیں انکا خاندان میں پنجاب کے سابق چیف جسٹس مرحوم چوہدری افتخار حسین اور سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین مرحوم رہے ہیں، انکے خاندان سے فواد چوہدری سابق وزیر اطلاعات رہے ہیں، انکا خاندان ہر انتخاب میں سیاسی جماعتوں کی نگاہوں کا مرکز رہا ہے، چوہدری شہباز حسین خود بھی پاکستان کے وفاقی وزیر پروٹوکول خاندانی منصوبہ بندی رہے ہیں جہلم میں ایک نامور او ر پر اثر خاندان ہونے کے حوالے سے چوہدری شہباز حسین سعودی عرب میں پاکستان کمیونٹی کی دلعزیز شخصیت ہیں گزشتہ دنوں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ جو چوہدری شہبازحسین کے قریبی ساتھی ہے ۔سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیت ہے ۔انہوں نے چوہدری شہباز حسین کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی اور جدہ میں انکے پرانے دوستوں، اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد کو دعوت دی۔
اس تقریب میں میزبان نے تو آنے والوں کا شکریہ ادا کیا مگر وہاں جو تقریر چوہدری شہباز حسین نے کی وہ ہر شخص کے دل کی آواز تھی، تقریب میں جدہ کے مختلف جماعتوں کے حامی موجود تھے، چوہدری شہباز حسین نے مہمانوں اور میزبا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سیاست کی اور آج اس نتیجے پر پہنچا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے سیاسی وابستگی کو پاکستان چھوڑ آئیں اور بیرون ملک صرف پاکستان کیلئے کام کریں اسوقت پاکستان کو اپنی عوام ملک سے وفادار اور متحد چاہئے۔ بیرون ملک سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ہم سعودی عرب جیسے قریب اور عزیز ملک کا ساتھی ہونے کے ناطے یہاں کے قوانین کا بھرپور احترام کریں۔ یہاں بیٹھ کر سیاست نے آپکو کچھ نہیں دینا پاکستان کی بہتری، نیک نامی اور ترقی کیلئے کام کریں۔ تقریب میں موجود تمام افراد نے چوہدری شہباز حسین کی تقریر کی تعریف تالیوں کی گونج میں کی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود لوگوں نے چوہدری شہباز حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے بیشمار گلدستے پیش کئے چوہدری شہباز نے اس موقع پر میزبان اور کمیونٹی کے افراد کے ساتھ چوہدری افضل مبشر چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔