ہومپاکستانسول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امتحانات میں صرف 33امیدوار کامیاب

سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امتحانات میں صرف 33امیدوار کامیاب

لاہور(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ میں سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے منعقدہ تحریری امتحانات میں صرف 33 امیدوار کامیاب ہوسکے۔
لاہورہائیکورٹ نے سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے منعقدہ تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صرف 33 امیدوار کامیاب ہوسکے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور لاہور ہائیکورٹ امتحانی کمیٹی کی منظوری سے سول ججز کی خالی آسامیوں کے لئے ہونے والے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رواں سال مارچ میں سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ امتحانات میں 1500سو سے زائد امیدوراں نے شرکت کی جبکہ صرف 33 امیدوار ہی کامیاب قرار پائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔