Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزکوپ اجلاس: امریکی مندوب کا ٹرمپ کی واپسی کے باوجود موسمیاتی تبدیلی پر کام جاری رکھنے کا عزم

کوپ اجلاس: امریکی مندوب کا ٹرمپ کی واپسی کے باوجود موسمیاتی تبدیلی پر کام جاری رکھنے کا عزم

باکو (سب نیوز )آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہے۔کوپ 29 کانفرنس کے موقع پر امریکی مندوب جان پوڈیسٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سیمتعلق کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی ذرائع پر منتقلی آہستہ توکرسکتے ہیں مگر روک نہیں سکتے۔

کانفرنس میں یو این کلائمیٹ چیف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ عطیہ ہے، موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے مفاد میں ہے۔انڈونیشین مندوب نے کوپ 29 میں بتایا کہ ان کا ملک آئندہ 15سال میں 75 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کریگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے اجلاس میں کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی جس کے تحت10 ممالک سے ایک ارب ڈالررضاکارانہ فنڈ اکٹھا کیا جائیگا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ آذربائیجان نے افغان موسمیاتی ایجنسی کوبطور مبصر اجلاس میں بلایا ہے اور افغان طالبان حکام بھی کوپ 29 اجلاس میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف بھی کوپ 29 سمٹ میں شریک ہیں اور وہ 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے پہلی مدت صدارت میں موسمیاتی تبدیلی پرپیرس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا مگربعد میں صدر جوبائیڈن نے اپریل 2021 میں پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیارکی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔