Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین کی شرکت

بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین کی شرکت

( سب نیوز )ڈی او پاپولیشن صارم علی خان نے بتایاکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس ہوئی جس میں ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین نے شرکت کی، کانفرنس کا افتتاح صدر پاکستان نے کیا،ڈاکٹر آفتاب حسین نے کانفرنس میں پاکستان میں بڑھتی آبادی، غذائی قلت، اور بچوں میں اسٹنٹنگ جیسے مسائل پر گفتگو کی اور ان مسائل کے حل کے لیے پائیدار اقدامات اور پالیسی سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں صحت کے شعبے سے متعلق مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے۔

ان میں غذائی قلت کو کم کرنے اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید اور سائنسی حکمت عملیوں کی تجویز دی گئی۔ بچوں کے خصوصی اسپتالوں اور NICU کے قیام کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ نوزائیدہ بچوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر ماہرین نے اسپتالوں میں نیونیٹولوجسٹ اور اسپیشلائزڈ عملے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ نوزائیدہ بچوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا سکے۔صحت کے دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، غذائی قلت پر قابو پانے اور بچوں کی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ صحت کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے وسائل، ول پاور اور عزم کی ضرورت ہے۔

غذائی قلت اور بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات تجویز کیے گئے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت کے مراکز کا قیام۔ بچوں کی خوراک کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے مہمات کا آغاز۔غذائی قلت کے خاتمے کے لیے مقامی سطح پر اقدامات اور فنڈز کی فراہمی۔عالمی اداروں سے اشتراک عمل اور باہمی تعاون کے لیے MOU پر دستخط کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔