Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاربوں کے کرپشن کیسز ختم ، بغیر دانتوں والا نیب انجوائے کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اربوں کے کرپشن کیسز ختم ، بغیر دانتوں والا نیب انجوائے کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرونِ ملک بھی چلے گئے ہیں۔ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔
نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے ہیں ، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔