Friday, December 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے، بھارتی صحافی

ممبئی :بھارتی صحافی ایل پی ساہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مودی کو ایک فون کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے۔
بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔
ایک انٹرویو میں ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے، یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔