Saturday, April 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے

انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے

اسلام آباد:9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے، ملزمہ کے پیش ہونے کے باعث ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ صنم جاوید کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔