Monday, November 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزایران کی فضائی حدود اسرائیلی حملے کے بعد کمرشل پروازوں کے لیے بند

ایران کی فضائی حدود اسرائیلی حملے کے بعد کمرشل پروازوں کے لیے بند

تہران (آئی پی ایس )اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کی فضائی حدود کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول پاکستانی حدود میں آنے والے فضائی ٹریفک کو سختی سے مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے تک بند رہے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ہر پرواز کو سخت مانیٹرنگ کے بعد پاکستان ائیرٹریفک کنٹرول اجازت دے رہا ہے۔ کسی بھی مشکوک پرواز کو پاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔