کراچی :ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 800 روپے کم ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہو گئی۔10 گرام سونا 686 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 726 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔