Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانسٹیٹ بینگ شرح سود کو ساڑھے 10فیصد سے بڑھانے سے گریز کرے ، عاطف اکرام شیخ

سٹیٹ بینگ شرح سود کو ساڑھے 10فیصد سے بڑھانے سے گریز کرے ، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینگ شرح سود کو ساڑھے 10فیصد سے بڑھانے سے گریز کرے ، بلند شرح سود صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو سست،معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے ، پاکستان کو محتاط پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کی صورتحال کے باعث مہنگائی میں حالیہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے، شرح سود میں اضافے کی ضرورت نہیں۔

اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں شرح سود میں مزید اضافہ کاروبار کیلئے نقصان دہ ہوگا، خطے کی صورتحال کے باعث مہنگائی کی شرح میں حالیہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے شرح سود میں کمی ضروری ہے ،خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث معیشت کو سہارا دینے کیلئے کاروبار دوست فیصلے ناگزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو سست،معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے ، خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کو محتاط پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ، آئندہ 12ماہ کے دوران اوسط مہنگائی تقریبا 7 اعشاریہ5فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مہنگائی میں حالیہ اضافہ عارضی مسائل کا نتیجہ ہے ، شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، سخت مالیاتی پالیسی معاشی بحالی کی رفتار کو متاثر جبکہ مہنگائی کے بنیادی اسباب کو حل نہیں کریگی، اسٹیٹ بینک مہنگائی، عالمی قیمتوں اور معاشی استحکام میں توازن قائم رکھتے ہوئے محتاط فیصلہ کرے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔