اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ اینیٹا انند سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابو اسحاق ڈار نے پاکستان کے سفارتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے مذاکرات اور ڈائیلاگ کے فروغ پر زور دیا، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی،دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا، علاوہ ازیں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
