Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزوکلاء تنظیموں اور رہنماں کا جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم

وکلاء تنظیموں اور رہنماں کا جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم

اسلا م آباد (سب نیوز )وکلا ء تنظیموں اور رہنماں نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہیکہ جسٹس یحیی آفریدی کی نامزدگی پسند یا نا پسندیدگی کی بنیاد پرنہیں ہوئی، وہ غیرمتنازع جج ہیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار اور ممبرایگزیکٹوکمیٹی نے کہا ہے کہ امید ہے جسٹس یحیی آفریدی بار اور بینچ کے تعلقات کو بہتری کی طرف لے جائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کی تقرری عدلیہ اور عوام کے لیے سودمند ہوگی۔

لاہورہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس ملک اور نظام عدل کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔ خیبر پختونخوا بار نے کہا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کی تقرری سے قانون کی پاسداری، آئین کی عملداری اور انصاف کے تقاضے پروان چڑھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔