ہومپاکستانبلاول بھٹو کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت

بلاول بھٹو کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت

اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات، ان کے خلاف سیاسی انتقام اور انہیں نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔