اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین نے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا ایک درست فیصلہ تھا، کیونکہ وہ کمیٹی غیر قانونی تھی۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی وجہ سے پارٹی کی نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔ کورکمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنیارٹی کو مدنظر رکھا جائے تاکہ پارٹی کی نمائندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ارکان نے چیف جسٹس سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا عہدہ پاس رکھیں اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔ کورکمیٹی نے آئینی ترامیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ان ترامیم کو چیلنج کرنے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر مہم چلا رہی بہنوں کی رہائی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ کورکمیٹی نے احتجاج کے حوالے سے اراکین سے تجاویز طلب کیں اور یہ فیصلہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
مزید برآں، کورکمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس ہر جمعہ کے روز منعقد کیے جائیں گے، تاکہ پارٹی کے امور پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی منظرعام پر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔