Thursday, May 7, 2026
ہومتازہ تریناسرائیل سے بڑھتی کشیدگی، ایران نے خلیجی ممالک کو سخت انتباہ جاری کر دیا

اسرائیل سے بڑھتی کشیدگی، ایران نے خلیجی ممالک کو سخت انتباہ جاری کر دیا

تہران (آئی پی ایس )ایرانی قیادت نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے گریز کریں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے خلیجی ریاستوں سے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی ہے کہ اگر اسرائیل سے لڑائی کے دوران اس کی (ایران کی)تیل کی پیداوار گھٹ جائے تو خلیجی ریاستیں اپنی پیداوار بڑھائیں۔تہران نے خلیجی ریاستوں سے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کے لیے فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینا ہر اعتبار سے ناقابلِ برداشت ہوگا۔

ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جاسکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایک طرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دوسری طرف ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے دوروں پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔