Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے بچت کے لیے دو اہم وزارتوں توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ انرجی، واپڈا اور این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں جبکہ ان کا وزیر اور سیکریٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، اب ان کے ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی۔اضافی اسٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا جبکہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔