اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے لئے ٹریبونل مقرر کردیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود لاہور کیلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کو آگاہ کردیا۔
ای سی پی کے مراسلے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہا و الدین اور نارووال لاہور کیلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفر گڑھ کیلئے ٹریبونل کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جسٹس ریٹائرڈ عبد الشکور پراچہ راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کیلئے مقررکئے گئے ہیں۔
