Sunday, May 3, 2026
ہومپاکستانکراچی دھماکے میں ہلاک چینی انجینئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے، فنانس ڈویژن کی وضاحت

کراچی دھماکے میں ہلاک چینی انجینئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے، فنانس ڈویژن کی وضاحت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) فنانس ڈویژن نے کراچی دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کے آئی پی پی سے جاری مذاکرات میں شامل ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کر دی۔

اپنے بیان میں فنانس ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے آئی پی پیز کے حوالے سے پیدا ہونے والا کوئی بھی تاثر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔فنانس ڈویژن کے مطابق حکومت کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں اور اس میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس میں ہلاک چینی انجینئرز نے کام کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ کراچی میں ہلاک چینی انجینئرز قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔