بیجنگ:تاجکستان کے وزیرٹرانسپورٹ عظیم ابراہیم اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات ہوئی ۔
چین میں ہونے والے گلوبل ٹرانسپورٹ فورم میں دونوں وزراء نے سائیڈ لائن اجلاس سے خطاب کیا ۔
چین افغانستان،تاجکستان اور پاکستان کے مابین چار ملکی ٹرانزٹ روٹ کے معاہدے پر غور و خوض ہوا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان جوائنٹ منسٹریل کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے تیار ہے،
تاجکستان کے حالیہ دورے کے مثبت اثرات، ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز ہو گیا ہے،وسط ایشیائی ممالک سے دو طرفہ اور باہمی تجارت کے فروغٖٖ کے خواہاں ہیں،
پاکستان سے تاجکستان کے لیے چین کے راستے بلاواسطہ تجارتی راہداری زیر غور ہے،
عبدالعلیم خان نے تجویزدی کہ تجارتی گاڑیاں چین سے خنجراب،کاشغر،مرغاب سے تاجکستان جا سکتی ہیں،
وفاقی وزیر مواصلات نے تاجکستان کے وزیرٹرانسپورٹ سے این ایل سی کے ٹرالرز کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین میں جاری گلوبل فورم شریک ممالک کے لیے سود مند ثابت ہو گا،
تاجکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عظیم ابراہیم کا پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا،۔
عظیم ابراہیم نے وفاقی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے سرمایہ کاری و کاروبار کے فروغ میں گہری دلچسپی ہے،مئی میں عبدالعلیم خان کی سربراہی میں جوائنٹ منسٹریل کمیٹی کا اجلاس مفید رہا،تاجکستان کے وزیر اور پاکستان کے وزیرمواصلات کے مابین ٹریفک اینڈ ٹرانزٹ ایگریمینٹ پر گفتگو ہوئی ،۔
ملاقات میں دونوں وزرا کا مستقبل میں باہمی تعاون اور مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق رائے ہوا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور عظیم ابراہیم کا ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرا نے وفود کے ہمراہ خوشگوار اجلاس میں کہا کہ باہمی معاہدوں پر پیش رفت جاری رہے گی،
اجلاس میں مختلف معاہدوں کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دینے اور دیگر تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے تاجکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ،ٹرانزٹ روٹ کے معاہدے پر غور و خوض
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
