اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ الیکشن ایکٹ 7 اگست کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منظور ہوا۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپیرم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا، الیکشن ایکٹ 7 اگست کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منظور ہوا اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگیا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جو آزاد ارکان کسی سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے، انکی واسبتگی تبدیل نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے تحت تھا، جو اب قابل عمل نہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عمل کرائے، اسپیکر نے خط کی کاپیاں الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو بھجوادی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصول پر عمل کریں، الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے قانون کا احترام کرے، پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم لاگو ہوچکی ہے۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا، اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔