Sunday, October 13, 2024
ہومUncategorizedخیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے صوبے پر قرضوں کی واپسی کے لیے خیبر پختونخوا ڈبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قواعد 2024 کا مسودہ منظور کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک سے انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے غربت سے نجات کے منصوبے کے لیے 118.4 ملین امریکی ڈالر قرض لینے کی پیشکش/فیصلے کو مسترد کردیا۔ کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے جج کے سرکاری استعمال کے لیے گاڑی خریدنے کی مد میں 99 لاکھ 34 ہزار روپے اضافی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔