Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی ممبران و افسران کا دورہ پارلیمنٹ، سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی ممبران و افسران کا دورہ پارلیمنٹ، سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز ) خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی ممبران و افسران نے پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔پارلیمنٹ کے دورے کے دوران اراکین و افسران نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمانی امور میں اراکین کی مہارت جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے ناگزیر ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ورکشاپ اراکین اسمبلی کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ پارلیمانی عمل کے مختلف پہلوں کو دیکھیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن سے وفاق مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں قومی اسمبلی نے خواتین، ایس ڈی جیز اور جو دیگر اقدامات کئے اس سے دوسری اسمبلیاں بھی فائدہ اٹھائیں، میں نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی بات کی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر کسی کی بے توقیری نہیں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر شرکا نے سپیکر قومی اسمبلی کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی تنا کو کم کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی۔خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد اراکین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں تین روزہ ورکشاپ کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہیں، پارلیمنٹ کا دورہ اسی ہاس اینڈ کمیٹی بزنس ورکشاپ کا حصہ ہے۔پارلیمنٹ کے دورے کے دوران لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی نے معزز ممبران اور افسران کو پارلیمنٹ اور ہاس اینڈ کمیٹی بزنس کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔