Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزمجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ,پٹیشن کی کاپی سب نیوز پر

مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ,پٹیشن کی کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست شفقت محمود، شہاب سرکی، عابد زبیری، اشتیاق احمد ، منیر کاکڑ اور دیگر نے سپریم کورٹ میں دائر کی، جس میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، مجوزہ آئینی ترمیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے، وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم سے روکا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے، پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے، مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، عدالت پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹیمپرنگ نہیں کر سکتی۔

CamScanner-09-16-2024-14.40

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔