اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بیس سے بڑھا کر 30 کر دی۔
پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت تیس جج ہوں گے، آئین کے آرٹیکل 192 کے تحت صدر پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا تھا، اس بل میں عدالت عظمی میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔
صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
