ہومپاکستانپی ٹی آئی سانحہ 10ستمبر کبھی نہیں بھولے گی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی سانحہ 10ستمبر کبھی نہیں بھولے گی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سانحہ 10ستمبر کبھی نہیں بھولے گی۔
منگل کو گزشتہ رات پارلیمنٹ سے گرفتاری اور بعدازاں مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 10ستمبر پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن مانا جائے گا۔
گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماوں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا، تمام افراد پر اسلام آباد جلسہ میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماں کا عدالت میں پیش کیا جبکہ بیرسٹر گوہر کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کردیا۔
رہائی کے بعد بیرسٹر گوہر انسداد دہشتگردی عدالت پہنچے اور میڈیا سے بات کئے بنا عدالت میں چلے گئے۔بعدازاں ، انہوں نے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 10 ستمبر کو نہیں بھولے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خود گاڑی سے باہر آکر گرفتاری دی، ہمارے لوگوں کو نقاب پوشوں نے گرفتار کیا، لوگوں کی گرفتاری کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے گرفتار کرکے تھانے میں رکھا گیا، بعد میں مجھے بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمان میں رہے، ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتے تھے۔
لاہور جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے، ہمارے جلسوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری پارلیمان پر حملے کی مذمت کرتا ہے، ایوان کی توہین ہوئی ہے، اسپیکر پر لازم ہے کہ کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماں کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو ہوئی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔