اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تاجر برادری کے احتجاج اور پھر ان کیساتھ مذاکرات کے بعد فراہم کردہ نئی تجویز پرغور شروع کردیا جس کے مطابق تاجروں سے ٹیکس کیٹگری کی بنیاد پر وصول کیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق تاجر سالانہ بنیادوں پر ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں تاہم، تاجروں کو سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور جولائی تا ستمبر (2024-25)سے متعلق پہلی قسط اکتوبر 2024 میں ادا کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایف بی آر کاروبار کی بڑی کیٹیگریز کا تعین کرے گا،کیٹگری کی بنیاد پر ایڈوانس ٹیکس ہر قسم کے کاروبار کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے، کاروبار کے لحاظ سے دکانوں کی کیٹگری کا تعین کیا جائے گا۔
دوسری جانب ماہانہ فکسڈ ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار کو ایف بی آر کے نوٹی فکیشن میں ضروری ترامیم کے ساتھ سہ ماہی ٹیکس ادائیگی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے نے کہا کہ فی الحال صرف سوال تاجروں سے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا ہے۔ طریقہ کار ایف بی آر کے ساتھ ساتھ تاجروں دونوں کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔ دوم، سہ ماہی بنیادوں پر تاجروں کی طرف سے ادا کی جانے والی رقم کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے سالانہ بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کی ادائیگی تاجروں کے لیے مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس تاجروں کے ادا کرنے کے لیے ایڈجسٹ ہوگا۔ تاہم، ایف بی آر نے 60,000 روپے کے فکسڈ ٹیکس کے اوپری سلیب کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تاجروں سے ٹیکس کیٹگری کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا، ایف بی آر بڑا مطالبہ ماننے کو تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
