اسلام آباد،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے اپنے وفد میں شامل اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر حسین،سید مقبول حسین شاہ،چوہدری طارق گجر،وارث دلیپ،چوہدری زاہد احمد،احمد علی شیرازی،مہر افتخارسیال،تاج کیانی،محمد سرفرازملک،عارف خان،ملک عمران،سید اعجازحسین شاہ،ملک بلال اعوان،چوہدری اشفاق گجر،غلام نبی بلتی،چوہدری شاہد گجر،سید اسماعیل شاہ،چوہدری رشید گجر،شریف کھوکھر،عمران عباسی،ملک سہیل،ایاز عباسی،سلیمان،محمد نیاز،ملک زاہد و دیگر عہدیداران کے ہمراہ زبیر فاروق خان کو انکے فارم ہائوس شاہ اللہ دتہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی
اس موقع پر زبیر فاروق خان کے رفقا خان ابرارخان،خالد بھٹی،شہاب خان و دیگر دوست احباب بھی موجودتھے،زبیر فاروق خان نے سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام قائدین اور عہدیداران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میراچوہدری محمد یسین جنکی سی ڈی اے ملازمین کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ان سے درینہ رشتہ ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبیر فاروق خان اور انکے خاندان کا اسلام آباد میں ایک منفردسیاسی مقام ہے اور یہ جس پلیٹ فارم پر رہے انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کی،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ زبیر فاروق خان پہلے سے بڑھ کر اپنے علاقے کی عوام اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بہتر خدمات سرانجام دیں گے۔

