Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادسیکٹر ڈی بارہ میں شاہراہوں، سڑکوں کی کارپٹنگ اور ڈرینیج کا 60فیصد کام مکمل

سیکٹر ڈی بارہ میں شاہراہوں، سڑکوں کی کارپٹنگ اور ڈرینیج کا 60فیصد کام مکمل

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ کی ہدایت پر سیکٹر ڈی 12میں اہم اور مرکزی شاہراہوں اور گلیوں کی کارپٹنگ،بحالی و مرمت اور ڈرینج سسٹم کا60فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق باقی چالیس فیصد کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،157ملین کی لاگت سے مکمل ہونے والے مزکورہ منصوبے پر مزید ترقیاتی کام بھی تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔مذکورہ منصوبہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔مذکورہ سیکٹر میں گزشتہ ساٹھ یوم میں کام کہ رفتار کومزید تیز کی گیا ہے،امید ہے کہ آمدہ چند ماہ میں مزکورہ منصوبے پر تمام ترقیاتی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلہ پرسینٹرل ڈویلپمنٹ مذکورہ منصوبے کے دیگر اہم ترقیاتی کاموں کیلئے بھی کنٹریکٹ جاری کردے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔