ہومپاکستانایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 اعشاریہ64کروڑ ڈالر کم ہو گئے

ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 اعشاریہ64کروڑ ڈالر کم ہو گئے

اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر30اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 اعشاریہ64کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست تک 14اعشاریہ73ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 3اعشاریہ34کروڑ ڈالر اضافے سے 9اعشاریہ43ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6اعشاریہ98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5اعشاریہ3 ارب ڈالر رہے۔خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست 2024 میں 77اعشاریہ29کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔