ہومبریکنگ نیوزاختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ،کاپی سب نیوز پر

اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پارلیمانی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان کھول دوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔ جب بھی بلوچستان کے مسئلے کی بات کرو تو بلیک آؤٹ کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں ان کو بھی نہیں بولنے دیا جاتا۔

1000156352

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔