ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سینکالا جائے:محمود اچکزئی

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سینکالا جائے:محمود اچکزئی

اسلام آباد(سب نیوز ) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سینکالا جائے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کیبھائی ہے،ایک دوسرے کوطعنینہ دیں، کون کس کی گود میں نہیں پلا؟

انہوں نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونیچاہئیں، ملک کوبحرانوں سینکالا جائے، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سیمذاکرات کے لیے تیار ہوں، نوازشریف کا بیان آیا ہے سب بیٹھ کر بات کریں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے کہنا ہے آپ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہماری فوج ہیں، بس ہم کہیں گے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، سنی اتحاد کونسل اور تمام جماعتیں متفق ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو آپ ایک دوسرے پر چھریاں پھیرتے ہیں، آئیں! مل کر بیٹھیں کہ یہ بدبخت بحران کس طرح آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔