ہومبریکنگ نیوزناران میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

ناران میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

پشاور: خراب موسمی صورتحال کے باعث ناران میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 8 غیر ملکی سیاحوں کو ٹورازم پولیس نے ریسکیو کیا، غیر ملکی سیاح مہانڈری کے مقام پر سیلاب آنے کی وجہ سے ناران میں پھنسے ہوئے تھے۔

غیر ملکی سیاحوں کو بروقت ریسکیو نہ کیا جاتا تو ان کی پرتگال کے لیے پرواز مس ہو جاتی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔