اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم نکلی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا تاہم بات چیت کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل اچھی بات ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری طرف سے اختیار محمود اچکزئی کو دیا گیا ہے، محمود اچکزئی کے حکومت سے مذاکرات کرنے پراعتراض نہیں، محمود اچکزئی بات چیت کر کے تجاویز لاتے ہیں توغور کریں گے، محمود اچکزئی سے مذاکرات کب اور کس بنیاد پر کرنے ہیں یا حکومت کی صوابدید ہے۔