Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی،مطلوب ملزم یو اے ای سے واپسی پر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی،مطلوب ملزم یو اے ای سے واپسی پر گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی ،یو اے ای سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان علی سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مطلوب تھا،ملزم فلائٹ نمبر ED211 کے ذریعے یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا،ملزم سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ملزم کو بعد ازاں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔