Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم کا بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلہ دیش نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ مفاہمت وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طے پائی۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ وسیع تر علاقائی تعاون جنوبی ایشیا کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیراعظم نے پروفیسر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے نقصانات پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔