Sunday, September 8, 2024
ہومٹاپ سٹوریدیر بالا، مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

دیر بالا، مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

دیر بالا( سب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسلسل بارشوں کے باعث رات گئے تودہ ایک مکان پر گر گیا جس سے 9 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

افسوسناک واقعہ دیربالا میں پاتراک کے علاقے میدن میں پیش آیا جہاں بارش اور رات کے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ 1122 اپردیر، پولیس، دیر لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل تھے۔

دیر بالا۔ جانبحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں مقامی لوگوں ریسکیو 1122 اپر دیر، سول ڈیفنس، پولیس اور دیر لیویز کے جوانوں نے ریسیکو آپریشن کے ذریعے نکال دئے ہیں

پولیس کے مطابق کافی مشکلات کے بعد دب کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔