بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے سربراہ اجلاس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ چین اور افریقی ممالک حقیقی کثیر الجہتی پر عمل پیرا ہیں اور ایسے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرتے ہیں جس کا مرکز اقوام متحدہ ہے۔
فریقین بین الاقوامی قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق ، اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کرتے ہیں جبکہ نوآبادیت کی وراثت اور بالادستی کی مخالفت کرتے ہیں۔
لین جیئن نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور افریقہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والے چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس سے فائدہ اٹھا کر ترقی پذیر ممالک کے مابین یکجہتی اور تعاون پر مبنی ” گلوبل ساؤتھ” کی قوتوں کو اکٹھا کریں گے تاکہ مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کا دفاع کیا جاسکے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔