ہومپاکستانپارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاونڈر پینل نے میدان مار لیا،سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، شہباز شریف ، فضل الرحمان سمیت دیگر کی نومنتخب امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاونڈر پینل نے میدان مار لیا،سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، شہباز شریف ، فضل الرحمان سمیت دیگر کی نومنتخب امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے)کے انتخابات میں فاونڈر پینل نے میدان مار لیا،صدیق ساجد 132ووٹ لے کرصدر ، آصف بشیر چوہدری 112ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ،انتظار حسین حیدری 158ووٹ لے کر سیکرٹری خزانہ جبکہ ملک سعید اعوان 169ووٹ لے کر دو سال کیلئے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، صدر (ن) لیگ شہباز شریف ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری سمیت دیگر نے پی آر اے الیکشن کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل 11سے شام 5بجے تک جاری رہا جس میں تین سو سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن میں فاونڈر پینل کے امیدوار صدیق ساجد 132ووٹ لے کرصدر ، آصف بشیر چوہدری 112ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ،انتظار حسین حیدری 158ووٹ لے کر سیکرٹری خزانہ ، ملک سعید اعوان 169ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل ،احمد نواز خان 139ووٹ لے کر نائب صدر اور جبکہ میاں منیر احمد 153ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ علاوہ ازیں فاونڈر پینل کے عاصم یاسین 134ووٹ ، ورکنگ جرنلسٹ پینل کے اورنگزیب کاکڑ 207ووٹ ، فاونڈر پینل کی عائشہ ناز 131ووٹ ، ورکنگ جرنلسٹ پینل کے حافظ عبدالماجد154ووٹ ،فاونڈر پینل کے رانا طارق 125ووٹ ،  ورکنگ جرنلسٹ پینل کی صبا بجیر 133ووٹ اور فاونڈر پینل کے زاہد یقوب خواجہ 168 ووٹ لے کر ممبر گورننگ باڈی منتخب ہو گئے۔دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، صدر (ن) لیگ شہباز شریف ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری سمیت دیگر نے پی آر اے الیکشن کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب باڈی کا انتخاب صحافی برادری کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کاروائی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی عوام کے منتخب نمائندوں اور عوام کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ایوان میں ہونے والی دیگر سرگرمیوں سے عوام کو آگاہی فراہم کر کہ اہم قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میں پی آر اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے آزادی صحافت ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی نو منتخب قیادت پارلیمان اور صحافیوں کے مابین روابط کو مزید مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزادصحافت موجودہ دو ر کی اہم ضرورت بن چکا ہے پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا دورہ کیا اورصحافیوں کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاس میں ظہرانہ بھی دیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزادوسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سیدیوسف رضاگیلانی نے بھی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے کامیاب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران صحافیوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کر کے متعلقہ فورم سے حل کیلئے معاون ثابت ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔