ہومبریکنگ نیوزخیبر؛ تین مقامات پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار

خیبر؛ تین مقامات پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار

خیبر: یوم آزادی کے موقع پر تین مقامات پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولسی کے مطابق تھانہ جمرود کے علاقے ، سخی پل پولیس پوسٹ اور تھانہ باڑہ کے علاقے میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار اسلحہ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے میں پولیس اہل کار محفوظ رہے۔

دہشت گردی کی دوسری کارروائی جمرود تحصیل کمپاونڈ پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور شدید فائرنگ کی۔ تحصیل کمپاؤنڈ میں تھانہ جمرود سمیت مختلف سرکاری دفاتر قائم ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

تھانہ حدود باڑہ علاقہ منڈئی کس میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

تینوں حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔