ہومپاکستانپیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی

اسلام آباد(سب نیوز) پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس نے پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے تاہم اپوزیشن نے کمیٹی میں شرکت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔بلاول بھٹو کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے چند گھنٹوں میں پی پی وفد کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں علامہ راجہ ناصر عباس نے انتخابات میں شفافیت موثر بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی 2024 کے عام انتخابات، ضمنی انتخابات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلیوں کا جائزہ لے گی، دھاندلیوں کے ذمہ داران کا تعین کرکے آئندہ کے لیے اس کا راستہ روکے گی جب کہ کمیٹی شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن نے جواب کیلئے مشاورت کا وقت مانگا ہے اور امید ہے مثبت جواب ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔