پیرس (آئی پی ایس ) پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل دے دیا گیا۔
پیرس اولمپکس مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب میڈل دینے کی تقریب آئفل ٹائفل کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد کی گئی، تقریب کے دوران گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔
ارشد ندیم نے گزشتہ رات 92.97میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،ارشد ندیم نے 92.97میٹر تھرو کر کے اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوایا ہے۔
ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے ، ارشد ندیم کے گھر کے باہر لوگوں کا جشن ، میاں چنوں کے شہزادے نے سبھی کے دل جیت لئے، شہرشہر لوگوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا ، ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
