کراچی(آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)اسٹیٹ بینک سرکل نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے پارکنگ سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ملزم کو دھرلیا،ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز( 3کروڑ 36لاکھ پاکستانی روپے)تحویل میں لے لیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی، جسے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی،چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر (3کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے)برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جناح ٹرمینل کی پارکنگ سے کرنسی اسمگلر گرفتار، 1لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
