ہومپاکستانامریکا کی پاکستان سے آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کیلئے باضابطہ درخواست

امریکا کی پاکستان سے آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کیلئے باضابطہ درخواست

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان سے آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے باضابطہ درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کیلئے 5ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے۔ امریکی انٹیلی جنس نے اس رقم کے نیو یارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگ لی۔ذرائع کے مطابق امریکا نے گرفتار آصف مرچنٹ کے غیرملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے کراچی میں اپنے ماموں سے 5 ہزار ڈالر منگوائے۔ ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے سال 2015 سے سال 2024 تک ایران، عراق اور یمن کے کم از کم 15 دورے کیے جبکہ وہ 2013 اور 2017 میں امریکا بھی جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔