اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمے چل سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں چل سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 مئی کی بغاوت کے سرغنہ تھے، پلان ان کا ہی بنایا ہوا تھا، ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ کیوں نہیں چل سکتا ؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہا بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں لوگوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلے ، سزائیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی کی پیش کش پر بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی کا واقعہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔
اگر عمران کے دور میں فوجی عدالتوں میں مقدمے چل سکتے ہیں تو اب کیوں نہیں؟ خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
