Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب میں چار سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، پنجاب کے ضلع چکوال سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں چھ سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے سوا 6سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ڈسٹرکٹ چکوال سے تعلق رکھنے والے سوا 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کی ہے جبکہ ضلع چکوال میں پولیو کا یہ پہلا کیس منظر عام پر آیا ہے۔پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والا پولیو کا یہ 12واں کیس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔