اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈروح الامین خان کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی)کا چیئرمین مقرر کردیا۔
وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر)روح الامین خان کی تقرری انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ دوہزار بارہ کے سیکشن 53 کے تحت وفاقی کابینہ کے پانچ ستمبرکے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ جسٹس(ر(روح الامین خان کو فوری طور پر تین سالہ کنٹریکٹ پر یہ عہدہ سونپا گیا ہے، جو ان کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے موثر ہوگا۔ تاہم یہ مدت اڑسٹھ سال کی عمر تک محدود ہوگی۔
